ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بگ باس کنڑا ریالٹی شو میں بی جے پی کی سیاست مالویکا اویناش کو کامیاب بنانے کی منظم کوشش ناکام رہی

بگ باس کنڑا ریالٹی شو میں بی جے پی کی سیاست مالویکا اویناش کو کامیاب بنانے کی منظم کوشش ناکام رہی

Mon, 30 Jan 2017 11:14:21    S.O. News Service

بنگلور،29جنوری(ایس او نیوز؍صدیق آلدوری) کنڑا ٹی وی چینل کلرس پر چلائے گئے بگ باس سیزن 4میں بی جے پی نے اپنی پارٹی کی نائب کنوینر مالویکااویناش کو اس سیزن کی کامیاب رکن بنانے کیلئے پردہ کے پیچھے سیاست کرنے کی بات اب منظر عام پر آئی ہے ۔ لیکن بی جے پی کی جانب سے چلائی گئی یہ کوشش ناکام ثابت ہوگئی اور کل رات بیگ باس کے شوسے جو آخری 5ممبرس گھر میں تھے ان میں سے مالویکا اویناش اور موہن کو گھر سے باہر کردیا گیا ہے ۔ مالویکا گھر میں پچھلے ایپی سوڈ میں چوتھے مقام پر اور موہن پانچویں مقام پر تھے۔ ان دونوں کے گھر سے بے گھر کئے جانے کے بعد آج ٹاپ 3ممبرس میں کیرتی پہلے مقام پر ، کیرتی ک اور پرتھم کے درمیان سخت مقابلہ رہا ۔پتہ چلا ہے کہ بی جے پی نے اپنی پارٹی سے جڑی ہوئی مالویکا کو اس سیزن کاونر بنانے کیلئے سیاست چلا ئی تھی ۔ اس سلسلہ میں انہوں نے بی جے پی سنتوش کی قیادت میں مالویکا کو کامیاب بنانے پارٹی کے ورکرس کے ذریعہ مالویکا کے حق میں زیادہ سے زیادہ ایس ایم ایس روانہ کرنے کی کوشش کی تھی اور اس بات کو راست طور پر سیاسی مداخلت قرار دینے اور مالویکا کے حق میں عوامی ووٹ زیادہ نہ آنے پر ہفتہ کے پری فائنل ایپی سوڈ میں انہیں گھر سے بے گھر کردیا گیا ۔بگ باس کے فائنل مقابلے میں مالویکا موہن ریکھا ، کیرتی اور پرتھم شامل تھے ۔ ہر ضلع سے مالویکا کے حق میں ووٹنگ کروانے کی پارٹی کے یوتھ ونگ نے کوشش کی تھی ، جو ناکام رہی ایک جانب جہاں مالویکا کے حق میں ووٹ ڈلوانے کی بی جے پی میں کوشش ہوئی وہیں پارٹی میں ہی اس کی مخالفت بھی کی گئی ۔پارٹی کے چند لیڈروں نے نصیحت کی تھی کہ مالویکاکاتعلق بی جے پی سے ہے ، اگر ہم پارٹی کی رکن کو جتانیسیاست کریں گے تو عوام میں غلط پیغام جائے گا ، اس کے لئے پارٹی یونٹ کااستعمال کرنامناسب نہ ہوگا ۔ اس سے کچھ لوگ جو اس وقت پارٹی کے ساتھ ہیں وہ ناراض ہوکر پارٹی سے دور جاسکتے ہیں۔کل اس شو کے اینکرسدیپ نے گھر میں موجود 5افراد میں سے مالویکااور موہن کو گھر سے بے گھر کیا اور فائنل راؤنڈ میں پرتھم اورریکھا کے درمیان ہی مقابلہ رہا۔


Share: